QR CodeQR Code

کان کنوں کی زندگی پر تصویری نظر

22 Oct 2016 23:34

اسلام ٹائمز: مشکلات اور زندگی کو خطرہ میں ڈال کر روزی روٹی کمانے والے ان کان کنوں کے حوالے سے ایک تصویری رپورٹ پیش کی جارہی ہے، جس میں ان محنت کشوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور ان کی روز مرہ کی زندگی کا کسی حد تک احاطہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کان کنی کے شعبہ سے وابستہ مزدوروں کی زندگی زرا ہٹ کر ہے، مشکلات اور زندگی کو خطرہ میں ڈال کر روزی روٹی کمانے والے ان کان کنوں کے حوالے سے ایک تصویری رپورٹ پیش کی جارہی ہے، جس میں ان محنت کشوں کو درپیش مسائل و مشکلات اور ان کی روز مرہ کی زندگی کا کسی حد تک احاطہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے ضلع چکوال کی یونین کونسل چو آسیدن شاہ میں واقع کوئلہ کی کانوں میں مزدور کوئلہ کو توڑنے اور چھوٹے ٹکڑے کرنے کے بعد گدھوں پر لاد کر باہر لاتے ہیں۔ نجی ٹھیکیداروں کے لیے کام کرنے والی چار کان کنوں کی ٹیم روزانہ ایک ٹن کوئلہ نکال لیتی ہے اور اس کے عوض انہیں تقریباً ایک ہزار روپے ملتے ہیں جو وہ آپس میں بانٹ لیے جاتے ہیں۔ یہاں مزدوری کرنے والے زیادہ تر کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 577656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/577656/1/کان-کنوں-کی-زندگی-پر-تصویری-نظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org