QR CodeQR Code

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس کا دورہ لاہور

28 Nov 2016 09:58

اسلام ٹائمز: برطانوی وزیر خارجہ لاہور کے دورے پر آئے اور مختلف تاریخی مقامات کی سیر کے بعد واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے، برطانوی وزیر خارجہ کے دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے، لیکن اس دورے سے حاصل کچھ نہیں ہوا، یہاں تک کہ برطانوی وزیر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت تک کرنا گورا نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران لاہور کا بھی دورہ کیا اور سیر سپاٹا کرنے، پنجاب حکومت کی تعریفیں اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، بادشاہی مسجد دیکھی، جہاں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔ اس کے بعد برطانوی وزیر خارجہ شاہی قلعہ گئے، جہاں انہوں نے سیلفیاں بنائیں اور مغلیہ طرز تعمیر کی تعریف کی۔


خبر کا کوڈ: 587086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/587086/1/برطانوی-وزیر-خارجہ-بورس-جانس-کا-دورہ-لاہور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org