QR CodeQR Code

طیارہ جائے حادثہ، حویلیاں

7 Dec 2016 18:44

بدقسمت طیارے پی کے 661 نے چترال سے اسلام آباد کیلئے 03:38 پہ اڑان بھری اور ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت کل 47 مسافر سوار تھے۔ طیارہ پہاڑی علاقے میں گرا ہے، جائے حادثہ سے آگ کے شعلے بلند ہورے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر لائن کا ایک چھوٹا مسافر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بدقسمت طیارے پی کے 661 نے چترال سے اسلام آباد کیلئے 03:38 پہ اڑان بھری تھی، 04:40 منٹ پر طیارے نے اسلام آباد پہنچنا تھا مگر بدقسمت طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں معروف نعت خوان جنید جمیشد اپنی اہلیہ، ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ اور ان کی فیملی، پی آئی اے کے عملے سمیت کل 47 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں چند غیر ملکی، دو شیر خوار بچے اور نو خواتین شامل ہیں۔ پی آئی اے کے مطابق بدقسمت طیارہ تکنیکی اعتبار سے مکمل طور پر درست تھا۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ سول ایوی ایشن کے مطابق طیارے سے آخری بار رابطہ حویلیاں سے قبل ہوا تھا۔ طیارہ پہاڑی علاقے میں گرا ہے، جہاں اندھیرا اور خستہ راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جائے حادثہ سے آگ کے شعلے بلند ہورے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بدقسمت طیارے کے تمام مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 589548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/589548/1/طیارہ-جائے-حادثہ-حویلیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org