QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی پریس کانفرنس

16 Dec 2016 15:45

اسلام ٹائمز: علامہ مقصود علی ڈومکی نے گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔ ہم رہبر کبیر حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کی روشنی میں اتحاد بین المسلمین کے لئے مصروف عمل ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جاکھرانی، سید رحم علی شاہ، صابر حسین شیخ اور میر علی گوہر جاکھرانی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دہشت گرد، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے، اب یہ بات راز نہیں رہی۔


خبر کا کوڈ: 592122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/592122/1/ایم-ڈبلیو-سندھ-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org