QR CodeQR Code

مشرق وسطٰی میں استعماری قوتوں کی ناکامی

3 Jan 2017 10:57

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز دانشور کا کہنا تھا کہ داعش کو عراق تک محدود کیا جا رہا ہے، کیونکہ تمام قوتیں نہیں چاہتی کہ داعش کسی ملک کو نقصان پہنچائے، کیونکہ تمام ممالک بالخصوص ترکی اور کرد اس بات کا ادراک رکھتے ہیں، 15 ہزار سے زائد داعشیوں کو قتل کرنا ممکن نہیں ہے، اس لئے انہیں آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔ اس وقت دنیا میں بڑی جنگ روس، امریکہ اور مقاومت کی طرف سے شام، عراق اور ترکی کے محاذ پر لڑی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین جہاں پاکستان کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اسکالر سید علی مرتضٰی زیدی نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا اصول ہوتا ہے کہ وہ ایک دوسرے پر حملہ کرنے سے گریز کرتی ہیں، اگر وہ اپنے اصول کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو دنیا عالمی جنگ کی طرف جاتی دکھائی دیتی ہے، اس لئے سپر پاورز ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرتیں۔ علی مرتضٰی زیدی نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ آل سعود سے دنیا کو نجات ملنے والی ہے، کیونکہ عالمی طاقتیں بالخصوص امریکہ کے نزدیک بھی آل سعود بہت جلد اپنا وجود کھونے والے ہیں، امریکی سعودیہ سے تھک گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان یمن کی جنگ میں امریکہ کے اشارہ پر داخل نہیں ہوا اور پاکستان بھی اس بات کا ادراک رکھتا ہے کہ اسے کسی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 596673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/596673/1/مشرق-وسط-ی-میں-استعماری-قوتوں-کی-ناکامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org