QR CodeQR Code

کوہلو، بی ایل اے سے برآمد اسلحہ

29 Jan 2017 18:59

آئی جی ایف سی کی نگرانی میں کوہلو کے علاقے کاہان میں بی ایل اے کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران 20 عدد راکٹ، 14 عدد فیوز، 70 عدد آر پی جی گولے، میزائل لانچر و دیگر اسلحہ برآمد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ ایف سی نے بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کے خلاف اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران بی ایل اے کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 20 عدد راکٹ، 14 عدد فیوز، 70 عدد آر پی جی گولے، میزائل لانچر، 12 عدد راکٹ فیوز، مارٹر بم، 5 بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد شامل ہیں۔ بی ایل اے کے خلاف اس سرچ آپریشن کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے خود کی۔


خبر کا کوڈ: 604638

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/604638/1/کوہلو-بی-ایل-اے-سے-برا-مد-اسلحہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org