QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سانحہ پاراچنار کیخلاف مظاہرہ

5 Feb 2017 01:59

کوٹلی امام حسین (ع) میں سے ایس یو سی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں آئی ایس او، جے ایس او، ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان و عہدیدران سمیت اہل تشیع نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے سانحہ کے ذمہ داران کو فی الفور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ پارا چنار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں سے شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو کہ سرکلر روڈ پر پہنچ کے احتجاجی مظاہرے میں بدل گئی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پارا چنار کے ذمہ داران کو گرفتار کرکے فی الفور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوانوں سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مقامی عہدیداران سمیت اہل تشیع نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ پاراچنار کے لوگوں کو نہتا کرکے ان پر داعش اور طالبان کے حملوں کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ پوری ملت تشیع پاراچنار کے عوام اور مظلومان جہاں کے ساتھ ہیں۔ انتظامیہ پاراچنار کی صورت حال کا فوری نوٹس لیکر اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور اس سانحہ کے ذمہ داران کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔


خبر کا کوڈ: 606609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/606609/1/ڈی-ا-ئی-خان-سانحہ-پاراچنار-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org