QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس وین حملہ

17 Feb 2017 01:28

تھانہ کینٹ کی حدود میں باہو فلنگ سٹیشن پر پولیس موبائل میں پٹرول ڈالا جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر چھ افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین افراد نے ہسپتال میں دم توڑا، ایک شدید زخمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کینٹ کی حدود میں مشن موڑ پر واقع باہو پیٹرول پمپ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی موبائل وین پر اسوقت اندھا دھند فائرنگ کر دی، جب وہ مذکورہ پیٹرول پمپ سے گاڑی میں پیٹرول بھرا جارہا تھا۔ فائرنگ سے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کے اے ایس آئی رحمت اللہ اور پیٹرول پمپ کا ملازم فضل الرحمن سکنہ محلہ دیوان صاحب چھوٹا بازار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار نعمان، راشد اور پولیس موبائل کا ڈرائیور کانسٹیبل ارشاد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم کانسٹیبل نعمان راشداور ڈرائیور ارشاد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او یاسر آفریدی سمیت اعلیٰ پولیس حکام اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کے ہمراہ علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 حملہ آور دوموٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔حملہ آور واردات کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک سرکاری کلاشنکوف بھی ہمراہ لیکر فرار ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 610258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/610258/1/ڈی-ا-ئی-خان-پولیس-وین-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org