QR CodeQR Code

لاہور،پاکستان عوامی تحریک کی قومی کانفرنس

23 Feb 2017 10:14

ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، کانفرنس میں پیش کی جانیوالی ایک قرارداد میں سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل کمشن، اور نیوز لیکس کمشن کی رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد میں چارسدہ، سانحہ مال روڈ اور سیہون شریف سمیت ہونیوالے دہشتگرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر قومی کانفرنس 22 مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت عوامی تحریک کے سینیئر مرکزی رہنماء اور منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کی۔ کانفرنس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں منظور وٹو، تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء چودھری سرور، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سینیئر سیاستدان بیگم عابدہ حسین، قاف لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری ظہیر الدین خان، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، عوام لیگ کے صدر ریاض فتیانہ، حافظ غلام محی الدین، سینیئر صحافی کالم نویس قیوم نظامی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اسد نقوی، آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی رہنماء فاطمہ عاطف ملہی اور شوکت قادری نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 612139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/612139/1/لاہور-پاکستان-عوامی-تحریک-کی-قومی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org