QR CodeQR Code

فلسطین فاؤنڈیشن کی شجر کاری مہم

28 Mar 2017 23:01

فلسطینیوں کے 41 ویں یوم ارض کے موقع پر شجر کاری مہم کا مرکزی پروگرام کراچی میں شارع قائدین پر مزار قائد کے سامنے منعقد ہوا، جس میں شریک مہمانوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں پودے لگائے اور صیہونی اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطینیوں کے اکتالیسویں یوم ارض کے موقع پر پودے لگا کر یکجہتی کی گئی، شجر کاری کا مرکزی پروگرام کراچی میں شارع قائدین پر مزار قائد کے سامنے منعقد ہوا، جس میں رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی خاتون رہنماء شاہدہ رحمانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شجر کاری مہم میں پودے لگائے۔ شجر کاری مہم میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری، جماعت اسلامی کے صوبائی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی، محمد حسین محنتی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اسرار عباسی، معروف مقرر اور بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ اویس ربانی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سید شبر رضا، پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس کے فیصل شیخ، جماعت اسلامی یوتھ سندھ کے صدر فرہاد گل، انسانی حقوق کے اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں میں حارث علی مٹھانی، ڈاکٹرخالد اختر، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر، ناصر حسینی، مظہر احمد، فرید میمن اور پی ایل ایف کے سیکرٹری جنرل صابو ابر مریم سمیت علی احمر،فرحت عباس، ظہیر حیدر، مدثر خان اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے اپنے حصہ کا ایک پودا لگا کر فلسطین کے اکتالیسویں یوم ارض پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 622458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/622458/1/فلسطین-فاؤنڈیشن-کی-شجر-کاری-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org