QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، ٹورازم کارپوریشن کی پہلی جیپ ریلی

22 May 2017 17:05

جیپ ریلی کی اختتامی تقریب کے موقع پر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید نے کہا کہ اس ریس کے انعقاد کا مقصد ایبٹ آباد میں ہرنائی کے مقام پر واٹر سپورٹس اور ایڈونچر سہولیات کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے، تاکہ موسم گرما میں سیاح ان مقامات کا رُخ کریں اور یہاں سیاحت کیساتھ ایڈونچر ٹورازم فروغ پائے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام ایبٹ آباد میں منعقدہ پہلی جیپ ریلی اختتام پذیر ہوگئی۔ ایبٹ آباد کے مقام ہرنائی پر منعقدہ پہلی جیپ ریلی میں ملک بھر سے نامور ڈرائیوروں نے 137 جیپ گاڑیوں اور 28 موٹر بائیکس کے ہمراہ شرکت کی۔ جیپ ریلی کی اختتامی تقریب کے موقع پر جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید نے کہا کہ اس ریس کے انعقاد کا مقصد ایبٹ آباد میں ہرنائی کے مقام پر واٹر سپورٹس اور ایڈونچر سہولیات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ دینا ہے، تاکہ موسم گرما میں سیاح ان مقامات کا رُخ کریں اور یہاں سیاحت کے ساتھ ایڈونچر ٹورازم فروغ پائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹورازم کارپوریشن کے پی کے میں نئے سیاحتی مقامات پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں ٹورازم کارپوریشن کا کیمپنگ پوڈز کا پراجیکٹ اختتامی مراحل میں ہے، جس کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح کرکے سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 639301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/639301/1/ایبٹ-آباد-ٹورازم-کارپوریشن-کی-پہلی-جیپ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org