QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، 65 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ بہا دیا گیا

9 Jun 2017 18:52

ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان اور فوڈ کنٹرولر کے اہلکاروں نے پنجاب سے لائے جانیوالے مضر صحت دودھ کے 4 ٹینکر پکڑ لئے، جنکی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈپٹی کمشنر عادل اقبال اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے لائے جانے والے مضر صحت دودھ کے 4 ٹینکر پکڑ لئے۔ انتظامیہ کے مطابق تقریباََ 65 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا، جس کی مالیت 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس دودھ کی سپلائی پچھلے 7 سال سے جاری ہے اور ماہ رمضان میں افطار کے اوقات میں یہ اندرون شہر لایا جاتا تھا۔


خبر کا کوڈ: 644507

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/644507/1/ڈی-آئی-خان-65-ہزار-لیٹر-مضر-صحت-دودھ-بہا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org