QR CodeQR Code

عراقی شہر موصل

12 Jul 2017 11:03

موصل شہر کی آزادی اور جنگ کی تباہی کے چند مناظر کو تصویری شکل میں اسلام ٹائمز کے ناظرین کی نظر کیا جا رہا ہے کہ جس میں شہر کی تباہی کے مناظر، عراقی فوج کی مقاومت اور جنگ کے بعد موصل کے شہریوں کی شہر میں واپسی اور خوشی دیدنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے عوام نے حالیہ برسوں کے دوران داعش جیسی خطرناک بلا کا پوری دلیری کے ساتھ جس طرح مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ داعش نے نہ صرف عراق کی ارضی سالمیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا تھا بلکہ پوری دنیا کے لئے سنگین خطرہ بن گئی تھی۔ داعش نے عالم اسلام کو جتنا نقصان پہنچایا ہے، اسلامی تاریخ میں اس کا سراغ نہیں ملتا۔ داعش کے جرائم اور تکفیریت کی پوری دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ داعش پر عراقی عوام کی کامیابی کو انسانیت کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 652770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/652770/1/عراقی-شہر-موصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org