QR CodeQR Code

لاہور دھماکہ

25 Jul 2017 01:09

پولیس ذرائع کیمطابق فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکاروں سمیت 26 شہری شہید ہوگئے، دھماکے سے 55 سے زائد افراد زخمی ہیں، جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں سے 2 افراد کی شناخت معظم اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 26 افراد شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ دھماکے کے وقت جائے حادثہ سے تجاوزات ہٹانے کا کام ہو رہا تھا، جہاں پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ دھماکے سے قریب کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ شہید ہونیوالوں میں انسپکٹر اور اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکاروں سمیت 26 شہری شہید ہوگئے، دھماکے سے 55 سے زائد افراد زخمی ہیں، جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 655908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/655908/1/لاہور-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org