QR CodeQR Code

پاراچنار، آرمی بریگیڈئیر کا الکوثر یتیم خانے کا دورہ

24 Aug 2017 21:41

بریگیڈئیر امیر نے الکوثر ایجوکیشنل کمپلیکس میں جاری نئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور ایتام کے ساتھ ملاقات کے دوران محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے علامہ سید علی الحسینی کے اس کار خیر کو خوب سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک آرمی کے 73 بریگیڈ کے بریگیڈئیر صاحب نے الکوثر ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار (یتیم خانہ) کا دورہ کیا۔ وہاں پر موجود ایتام، عمائدین اور بانی الکثرویلفئیر فاونڈیشن و یتیم خانہ فرزند قائد شہید علامہ سیدعلی عارف حسینی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق سینیٹر سید جواد ہادی، علامہ سید علی الحسینی، الکوثر یتیم خانے کے اساتذہ، ایتام اور دیگر عمائدین شریک تھے۔ بریگیڈئیر امیر نے الکوثر ایجوکیشنل کمپلیکس میں جاری نئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور ایتام کے ساتھ ملاقات کے دوران محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے علامہ سید علی الحسینی کے اس کار خیر کو خوب سراہا۔


خبر کا کوڈ: 663974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/663974/1/پاراچنار-آرمی-بریگیڈئیر-کا-الکوثر-یتیم-خانے-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org