QR CodeQR Code

پشاور، ڈینگی وائرس کیخلاف اقدامات

27 Aug 2017 13:58

پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے واک اور گھر گھر آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹرز، عوامی نمائندوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی آپے سے باہر ہوگیا ہے، پشاور کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع تک بھی پھیل چکا ہے۔ اس حوالے سے پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے واک اور گھر گھر آگاہی مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت ڈاکٹرز، عوامی نمائندوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، بینرز اور پمفلٹس اٹھا رکھے تھے، جن پر ڈینگی بخار کی علامات اور اس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشد کا کہنا تھا کہ پشاور اور مضافات میں سپرے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مرد و خواتین پر مشتمل آگاہی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر دے رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 664635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/664635/1/پشاور-ڈینگی-وائرس-کیخلاف-اقدامات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org