QR CodeQR Code

پاراچنار، شب نہم کا جلوس عزاء

30 Sep 2017 03:17

پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے جلوس عزاء شام 8:00 بجے برآمد ہوگیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے شب نہم کا ماتمی جلوس برآمد ہوکر اپنی روایتی راستوں سے ہوتاہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ حسب روایت آج پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ سے جلوس عزاء شام 8:00 بجے برآمد ہوگیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا صبح کے قریب مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی، اور انہوں نے ماتمی دستوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کی۔ جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پولیٹیکل انتظامیہ، لیوی فورس، علمدار فیڈریشن، پاسدار، ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال عملہ، حیدری بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، چنار بلڈ بینک اور دیگر مقامی رضا کار بھی اپنی اپنی جگہوں پر ڈیوٹیاں انجام دی۔


خبر کا کوڈ: 673011

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/673011/1/پاراچنار-شب-نہم-کا-جلوس-عزاء

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org