QR CodeQR Code

زائرین اربعین در حرم امیرالمومنین

3 Nov 2017 13:27

زائرین امام حسین علیہ السلام کی ایک بڑی تعداد دنیا کے مختلف ممالک سے زیارت اربعین کے لیے نجف پہنچ چکی ہے جہاں سے زائرین اپنی پیادہ روی کو شروع کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ۱۴ صفرالمظفر کے بعد پیادہ روی نجف سے کربلا اپنے عروج پر ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئمہ طاہرین (ع) اور معصومین (ع) نے ابا عبد اللہ الحسین (ع) کی زیارت کی بہت زیادہ اہمیت اور تاکید بتائی ہے، اسی لئے تو شیعہ مکتب میں روز اربعین کی دو مناسبتیں بہت ہی اہم ہیں، ایک 20 صفر 61 ہجری کو صحابی رسول(ص) حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کا امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے چالیسویں دن مدینہ سے کربلا آنا اور امام عالی مقام کے مرقد کی زیارت کرنا اور ایک مشہور روایت کے مطابق اہل بیت کے خانوادے کا بھی اسی دن کربلا میں داخل ہونا۔ دوسرا حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مشہور حدیث کہ جس کے مطابق امام علیہ السلام نے صفوان بن مہران جمال کو اربعین کے دن امام حسین کی زیارت کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس لحاظ سے یہ دن تعلیمات اہل بیت (ع) میں بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 681021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/681021/1/زائرین-اربعین-حرم-امیرالمومنین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org