QR CodeQR Code

اے این پی خواتین ونگ کا گرہ مٹ دورہ

14 Nov 2017 14:59

ڈی آئی خان کے علاقمے گرہ مٹ میں شریفاں بی بی اور انکے خاندان سے ملاقات کے دوران شازیہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پرویز خٹک اور عمران خان انصاف کی باتیں کررہے ہیں، مگر آج ایک معصوم لڑکی کو برہنہ کیا گیا، انکو تو کوئی انصاف نہیں مل رہا، ہم شریفاں بی بی کیساتھ ہیں، جو ظلم و ستم اسکے ساتھ ہوا عوامی نیشنل پارٹی اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی سینئر صوبائی رہنما شازیہ اورنگزیب متاثرہ لڑکی شریفاں بی بی اور خاندان سے ملاقات کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرہ مٹ پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر صدر شہاب خان ایڈووکیٹ، خان ولی اور عمر خطاب شیرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور عمران خان انصاف کی باتیں کررہے ہیں مگر آج ایک معصوم لڑکی کو برہنہ کیا گیا، ان کو تو کوئی انصاف نہیں مل رہا، ہم شریفاں بی بی کے ساتھ ہیں، جو ظلم و ستم اس کے ساتھ ہوا عوامی نیشنل پارٹی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ شازیہ اورنگزیب نے مزید کہا کہ آج جس علاقے میں ہم موجود ہیں یہاں پر پینے کا پانی نہیں، ناپید ہے، روڈ نہیں ہے، اسکول اور ڈسپنسری نہیں ہیں۔ یہ کونسا انصاف ہے؟ مجھے آج پتہ چلا اور میں حیران ہوں کہ خیبر پختونخوا میں اس طرح کے علاقے بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر اے این پی ضلعی صدر شہاب خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری خان ولی ایڈووکیٹ، ناظم پیر نعمان و دیگر بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 683338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/683338/1/اے-این-پی-خواتین-ونگ-کا-گرہ-مٹ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org