QR CodeQR Code

پسند رضوی اصغریہ کے نئے مرکزی صدر منتخب

26 Nov 2017 21:16

اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن" 24، 25، 26 نومبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، رائے شماری میں سید پسند علی رضوی مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ پسند رضوی تحصیل کنڈیارو ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سے تعلق رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن" 24، 25، 26 نومبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، گذشتہ رات مجلس عمومی کے اجلاس میں اراکین کی رائے شماری کے پہلے مرحلے میں سابق جنرل سیکرٹری سید پسند علی رضوی اور سابق سیکرٹری شعبہ فروغ عزاداری سید خادم حسین رضوی کے نام پیش کئے گئے، جبکہ آج رائے شماری کے دوسرے اور آخری مرحلے کے نتیجے میں سید پسند علی رضوی مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ جب سید پسند علی رضوی کے مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا، تو پنڈال میں موجود اصغری کارکنان نے والہانہ انداز میں انکا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ سید پسند علی رضوی تحصیل کنڈیارو ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سے تعلق رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 685930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/685930/1/پسند-رضوی-اصغریہ-کے-نئے-مرکزی-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org