QR CodeQR Code

کوئٹہ خودکش حملہ

9 Jan 2018 21:11

رپورٹس کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں خودکش حملہ آور نے پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے قریب جی پی او چوک پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی اسمبلی سے تھوڑے فاصلے پر ریڈ زون کے قریب جی پی او چوک پر زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جب کہ قریب کھڑی بس کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ رپورٹس کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس میں خودکش حملہ آور نے پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید جب کہ 15 زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 696043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/696043/1/کوئٹہ-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org