QR CodeQR Code

کراچی، شہدائے وحدت کی برسی

12 Jan 2018 19:11

مجلس ترحیم سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی، ذاکر اہل بیت علامہ نثار قلندری، صوبائی رہنما علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے خطاب کیا، جبکہ سلیم رضا نگری اور معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع شرقی کے زیر اہتمام شہدائے وحدت کی سالانہ برسی کے موقع پر مسجد و امام بارگاہ عباس علمدار مغل ہزارہ گوٹھ گلستان جوہر میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری، صوبائی رہنما علی حسین نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے خطاب کیا، جبکہ سلیم رضا نگری اور معروف انقلابی نوحہ خواں سید علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ احسان دانش، علامہ سجاد شبیر رضوی، سماجی شخصیت رضی حیدر رضی، مزمل کاظمی، مظاہر ہاشمی، خانوادہ شہداء، علاقہ مکین اور کارکنان کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 696574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/696574/1/کراچی-شہدائے-وحدت-کی-برسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org