QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، عاصمہ رانی کے قتل کیخلاف مظاہرہ

30 Jan 2018 12:49

پی ڈی اے سدرن ریجن کے چیئرمین احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ ہماری بیٹی ہے اسنے مرنے سے پہلے قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا، پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر سوموٹو ایکشن لیں بااثر ملزم کو گرفتار کروائیں اور ملزم کو قرار واقعی سزاد دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میڈیکل کالج کی تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کے خلاف صوبائی ڈاکٹرز ایسویس ایشن یوتھ فورم کی کال پر ڈیرہ اسماعیل خان گومل میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر پی ڈی اے سدرن ریجن کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ فاروق گل بیٹنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ ہماری بیٹی ہے اس نے مرنے سے پہلے قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا، پولیس نے مقدمہ درج کیا مگر ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر سوموٹو ایکشن لیں بااثر ملزم کو گرفتار کروائیں اور ملزم کو قرار واقعی سزاد دی جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے ورنہ ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے، ہم ہسپتال بند کردیں گے اور بنی گالہ میں جاکر احتجاج کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 700809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/700809/1/ڈی-آئی-خان-عاصمہ-رانی-کے-قتل-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org