QR CodeQR Code

کوئٹہ پولیس پر حملہ

25 Apr 2018 10:01

علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں بھی فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دو نامعلوم خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حملہ آور پوسٹ کے قریب ہی ہلاک ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔ خود کش دھماکہ ایئر پورٹ روڈ پر بی سی کے ٹرک سے موٹر سائیکل سوار حملہ آورنے ٹکرا دیا۔ خودکش حملہ ائیر پورٹ روڈ پر بی سی اہلکاروں کے گشت کرنے والے ٹرک سے موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید جبکہ 8 اہلکار زخمی ہوئے۔ خودکش حملہ آور نے موٹر سائیکل کو بلوچستان کانسٹیبلری کے گشت کرنے والے ٹرک کے قریب آکر اپنے آپ کو اڑا لیا، جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ اور نزدیکی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ خودکش حملے میں شہید ہونے والوں میں کریم بخش، علی نواز، عبدالحمید، رشید احمد، عبدالرشید اور نذر محمد شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں بھی فرنٹیئر کور بلوچستان کی چیک پوسٹ پر دو نامعلوم خودکش حملہ آوروں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں حملہ آور پوسٹ کے قریب ہی ہلاک ہو گئے۔ ایف سی پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 720338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/720338/1/کوئٹہ-پولیس-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org