QR CodeQR Code

نوشہرہ، ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ

17 May 2018 19:30

خودکش دھماکہ کچہری چوک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب ہوا، خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے اپنی موٹر سائیکل ایف سی کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے آبائی شہر  نوشہرہ میں کچہری چوک کے قریب خودکش حملے میں 3 ایف سی اہلکار شہید اور 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش دھماکہ کچہری چوک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب ہوا، خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے اپنی موٹر سائیکل ایف سی کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 725452

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/725452/1/نوشہرہ-ایف-سی-کی-گاڑی-پر-خودکش-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org