QR CodeQR Code

گلگت، احتجاجی دھرنے پر شیلنگ اور لاٹھی چارج

26 May 2018 21:16

گلگت میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پولیس گردی کی شدید مذمت کی اور اسے ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے خلاف متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے اتحاد چوک پر احتجاجی دھرنے کا انعقاد ہوا۔ احتجاجی دھرنے کو منتشر کرنے کے لیے حفیظ سرکار کی جانب سے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو متشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارچ کے نتیجے میں عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے سربراہ مولانا سلطان رئیس، مولانا یعصوب الدین اور اپوزیشن لیڈر محمد شفیع سمیت دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم احتجاجی دھرنا جاری رہا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پولیس گردی کی شدید مذمت کی اور اسے ریاستی دہشتگردی سے تعبیر کیا۔


خبر کا کوڈ: 727480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/727480/1/گلگت-احتجاجی-دھرنے-پر-شیلنگ-اور-لاٹھی-چارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org