QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹارگٹ کلنگ کے سانحات، شہریوں کا احتجاج

8 Aug 2018 14:45

ٹارگٹ کلنگ کا پہلا سانحہ چودھوان موڑ عربی مسجد کے قریب پیش آیا ہے، جس میں دہشتگردوں نے باقر حسین بلوچ نامی شخص پہ فائرنگ کی، متعدد گولیاں لگنے سے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببر پکہ موقع پہ ہی شہید ہو گئے، قاتل ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ شہید باقر حسین کے پہلے بھی 2 بھائی دہشتگردی میں شہید ہوچکے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی دوسری کارروائی پروا تھانہ کی حدود ماہڑہ اڈا کے قریب ہوئی، جس میں نامعلوم افراد نے کالو خان ولد حیدر خان پر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں چند منٹ میں دہشتگردی کے 3 واقعات میں تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جسکے بعد علاقے کی فضا شدید غمناک ہو چکی ہے۔ ٹارگٹ کلنگ کا پہلا سانحہ چودھوان موڑ عربی مسجد کے قریب پیش آیا ہے، جس میں دہشتگردوں نے باقر حسین بلوچ نامی شخص پہ فائرنگ کی۔ متعدد گولیاں لگنے سے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببر پکہ موقع پہ ہی شہید ہوگئے۔ قاتل ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ شہید باقر حسین کے پہلے بھی 2 بھائی دہشتگردی میں شہید ہو چکے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ کی دوسری کارروائی پروا تھانہ کی حدود ماہڑہ اڈا کے قریب ہوئی، جس میں نامعلوم افراد نے کالو خان ولد حیدر خان پر فائرنگ کی۔ جس سے وہ موقع پہ ہی دم توڑ گئے۔ ٹارگٹ کلنگ کی تیسری کارروائی بھی پروا ہی کی حدود میں ہوئی، جس میں حفاظت حسین سکنہ پکہ ببر کو بیدردی کے ساتھ فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ شہید باقر حسین کے لواحقین نے قریشی موڑ کے قریب لاش سڑک پہ رکھ کر دھرنا دے دیا ہے اور انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے، جس سے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ موقع پہ پہنچ گئے ہیں جہاں لواحقین اور ڈی پی او کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ شہید باقر حسین کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاقے میں شیعہ نسل کشی جاری ہے، میرے تین بھائی دہشتگردی میں شہید ہو چکے ہیں جبکہ کوئی پرسان حال نہیں۔ عدم تحفظ کے باعث اہل تشیع نقل مکانی پہ مجبور ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 743296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/743296/1/ڈی-ا-ئی-خان-ٹارگٹ-کلنگ-کے-سانحات-شہریوں-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org