QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، یوم حسین (ع)

25 Sep 2018 15:14

علماء کرام اور دانشوروں نے اپنے اپنے خطابات میں مقصد قیام حسینی کے علاوہ اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت پر بھی زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرینگر کے ایک کالج میں ’’یوم حسین (ع)‘‘ منعقد ہوا۔ کانفرنس میں جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن سے وابستہ علماء کرام کے علاوہ مقتدر علماء تشیع و علماء تسنن نے خطاب کیا۔ علماء کرام اور دانشوروں نے اپنے اپنے خطابات میں مقصد قیام حسینی کے علاوہ اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت پر بھی زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ حسین (ع) مرکز وحدت ہیں اس لئے ہمیں انتشاری قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہ کر مقصد امام حسین (ع) پر  گامزن ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) ملت اسلامیہ کی مشترکہ میراث ہیں۔ کانفرنس میں علماء کرام، دانشوروں اور ذی شعور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 752100

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/752100/1/مقبوضہ-کشمیر-یوم-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org