QR CodeQR Code

لاہور، علماء و مشائخ کانفرنس

10 Oct 2018 22:35

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بطور انسان علماء کی ذمہ داریاں ہیں، خاص کر اپنے خطابات میں علمائے کرام دوسروں کی تذلیل نہ کریں، ایک دوسرے کیخلاف کفر کے فتوے جاری نہ کریں، پاکستان کو جتنا نقصان تکفریت نے پہنچایا ہے شائد ہی کسی نے پہنچایا ہو، تکفیریت نے شدت پسندی اور انتہا پسندی کو فروغ دیا، جس سے دہشتگردی نے جنم لیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقہ سمن آباد میں کُل مسالک علماء بورڈ کے زیراہتمام علماء و مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نورالحق قادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کے دیگر شرکاء میں کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم، جمیعت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ سید معصوم شاہ نقوی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر مولانا حافظ سید کاظم رضا نقوی، مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 755156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/755156/1/لاہور-علماء-مشائخ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org