QR CodeQR Code

اے این پی، حکومت مخالف مظاہرے

12 Oct 2018 19:44

عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں مہنگائی، ناجائز ٹیکسوں اور آئی ایم سے قرضے لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مردان، سوات، چارسدہ، صوابی، ضلع خیبر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے ردج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا بھر میں مہنگائی، ناجائز ٹیکسوں اور آئی ایم سے قرضے لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مردان، سوات، چارسدہ، صوابی، ضلع خیبر اور صوبے کے دیگر اضلاع میں مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ پشاور میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، عمران خان کو قوم پر مسلط کرنے والے حکومت کو چلتا کر دیں، حقیقی جمہوری حکومت کے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات میں پاکستانی روپے کی بے قدری سے ملک کو 900 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جو اس حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 755436

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/755436/1/اے-این-پی-حکومت-مخالف-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org