QR CodeQR Code

وفاقی وزیر کی ایم ڈبلیو ایم کے دفتر آمد

21 Oct 2018 22:59

سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانا اور انکی تعمیر و ترقی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ دفتر آمد پر علامہ ناصر عباس نے ان کا خیرمقدم کیا۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بااختیار بنانا اور ان کی تعمیر و ترقی پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، گلگت بلتستان کے بجٹ میں اضافے کیساتھ ساتھ سی پیک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں ایک اکنامک زون کا فیصلہ ہوچکا ہے اور ان شاء للہ دوسرا اکنامک زون بھی گلگت بلتستان میں ہی بنے گا، گلگت بلتستان کے بجٹ کیساتھ اب کسی کو کھیلنے نہیں دینگے، احتساب کا عمل بلاتفریق شروع کریں گے، عوام وسائل لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 757142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/757142/1/وفاقی-وزیر-کی-ایم-ڈبلیو-کے-دفتر-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org