QR CodeQR Code

کربلا میں بین الاقوامی امام حسین (ع) کانفرنس

5 Nov 2018 11:23

المصطفیٰ فائونڈیشن یو ایس اے کے زیراہتمام چھٹی سالانہ کانفرنس سے مصطفیٰ فائونڈیشن کے سربراہ علامہ ظہیرالحسن نقوی، رہبر انقلاب اسلامی کے بعثہ کے سربراہ مولانا ڈاکٹر جواد مظلومی، فرانس سے محترمہ ماریا، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، ماہر تعلیم مخدوم حسین از امریکہ اور معروف دانشور ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر کربلائے معلیٰ میں نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کے سید الاوصیا ہال میں المصطفیٰ فائونڈیشن کی کوشش و تعاون سے دنیا کے مختلف ملکوں کے مفکرین اور دانشوروں کی شرکت سے امام حسین علیہ السلام کے زیر عنوان چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں ایران، عراق، فرانس، امریکہ اور پاکستان کے مفکرین اور دانشوروں نے دنیا بھر کے حریت پسندوں اور مظلوموں اربعین اور تحریک حسینی کے اثرات اور زیارت اربعین کی اخلاقی، ثقافتی، عقیدتی اور معنوی پہلوئوں تقریریں کیں اور کہا کہ اربعین حسینی، انسانوں کو راہ حق و حقیقت اور فلاح و سعادت پر ہہنچانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ المصطفیٰ فائونڈیشن یو ایس اے کے زیراہتمام چھٹی سالانہ کانفرنس سے مصطفیٰ فائونڈیشن کے سربراہ علامہ ظہیرالحسن نقوی، رہبر انقلاب اسلامی کے بعثہ کے سربراہ مولانا ڈاکٹر جواد مظلومی، فرانس سے محترمہ ماریا، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی، ماہر تعلیم مخدوم حسین از امریکہ اور معروف دانشور ڈاکٹر راشد عباس نقوی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک سے آئے ہوئے سینکڑوں حاضرین نے اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر المصطفیٰ فائونڈیشن کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کی کانفرنسوں کے انعقاد پر تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 759524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/759524/1/کربلا-میں-بین-الاقوامی-امام-حسین-ع-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org