QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کی میلاد ریلی

21 Nov 2018 21:19

تحریک لبیک کے سرپرست کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج تجدید عہد کیا ہے کہ ناموس رسالت پر پہرہ دیں گے، اس وقت دشمن دین پر حملہ آور ہے، بیرونی طاقتیں اسلام کو ختم کرنے کیلئے پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہیں، امریکہ پیسہ لگا رہا ہے کہ دین کو ختم کیا جائے اور زنا کو عام کیا جائے، اس وقت عدل کے نظام کو بدلا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام لاہور میں میلاد مصطفیٰ (ص) کے سلسلہ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری، مرکزی امیر مولانا خادم حسین رضوی، نائب امیر ظہیرالحسن، پیر اعجاز اشرفی سمیت دیگر قائدین نے کی۔ ریلی کے شرکاء لبیک لبیک یارسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔ ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچی جہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر تحریک لبیک سید ظہیرالحسن کا کہنا تھا کہ آج محراب و منبر سجدہ حسینی کا انتظار کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 762582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/762582/1/لاہور-تحریک-لبیک-کی-میلاد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org