QR CodeQR Code

طاہرالقادری سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات

9 Dec 2018 22:53

ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ امت میں اتحاد کو فروغ دینا میری ترجیح ہے، میری کوشش ہے کہ امت کو متحد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے اسلام کا شیرازہ بکھیرنے کیلئے فرقہ واریت اور تکفیریت کو فروغ دیا، جسکی حوصلہ شکنی کیلئے علماء کو میدان عمل میں آنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے تبلیغی جماعت کے معروف رہنما مولانا طارق جمیل نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کرنے پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ مولانا طارق جمیل نے اصلاح احوال و معاشرہ، عقیدہ توحید، سیرت النبی (ص) اور اسلام کے امن و محبت کے پیغام پر مبنی موضوعات پر عظیم الشان کتب تحریر کرنے ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 765791

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/765791/1/طاہرالقادری-سے-مولانا-طارق-جمیل-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org