QR CodeQR Code

لوئر کرم، اے پی ایس شہداء کی یاد میں ریلی

17 Dec 2018 20:46

ریلی کے شرکاء نے آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیو ویژن پبلک سکول ساتین کے زیراہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا جو سکول سے ہوتی ہوئی شہید محرر سرفراز چیک پوسٹ پر احتتام پذیر ہوئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد آفاق وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے بھی خصوصی طور پر شمولیت کی۔ اس موقع پر سکول کے ایک طالبعلم کمال عباس نے ملی نغمہ پیش کیا، جسے سن کے ریلی کے شرکاء کی آنکھیں پرنم ہو گئیں۔ ریلی کے شرکاء نے آرمی پبلک سکول کے ننھے پھولوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ملکی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 767224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/767224/1/لوئر-کرم-اے-پی-ایس-شہداء-کی-یاد-میں-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org