QR CodeQR Code

پاراچنار، خصوصی بچوں کا آل پاکستان امن کارواں

27 Dec 2018 18:51

جلال اکبر ڈار نے کہا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والا آل پاکستان امن کارواں پاکستان کے 61ویں ضلع کرم پہنچ گیا ہے، جو پاکستان کے ایک سو 65 ضلعوں میں جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والا خصوصی بچوں کا آل پاکستان امن کارواں پاراچنار پہنچ گیا اور لوگوں میں ڈاؤن سینڈ روم بچوں کے حوالے سے عارضی آگاہی کیمپ لگا دیا۔ پاراچنار پریس کلب کے سامنے لگائے گئے عارضی کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاؤن سینڈ روم بچوں کے ہمراہ آئے ہوئے جلال اکبر ڈار نے کہا کہ 15 اکتوبر سے شروع ہونے والا آل پاکستان امن کارواں پاکستان کے 61ویں ضلع کرم پہنچ گیا ہے، جو پاکستان کے ایک سو 65 ضلعوں میں جائے گا۔ انہوں کہا کہ اس کارواں کا مقصد امن کے پیغام کو پاکستان کے کونے کونے تک پہنچانا ہے اور پاکستان میں امن ہے تو پاکستان خوشحال ہے۔ انہوں کہا کہ اس کارواں کی قیادت سپیشل ڈاؤن سینڈ روم بچہ بلال کررہا ہے اور اس کیمپ کا مقصد والدین کو اسپیشل بچوں کو بہتر زندگی گزارنے کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ ضلع کرم کے معروف سماجی کارکن یوسف لالا نے ٹرسٹ کے اراکین سمیت اسپیشل کیمپ کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں ٹرسٹ کے چئیر مین جلال اکبر ڈار نے امن کا سفید پھول پیش کیا۔ جلال اکبر ڈار نے کہا کہ پاکستان میں چار معذوری جن میں ذہنی معذوری، جسمانی معذوری، نابینا پن اور گونگے بہرے بچوں کو سرکاری طور پر معذوری تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ڈاؤن سینڈ روم بچوں کو بھی سرکاری طور پانچویں معذوری قرار دینے کا مطالبہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 768933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/768933/1/پاراچنار-خصوصی-بچوں-کا-آل-پاکستان-امن-کارواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org