QR CodeQR Code

کرگل کشمیر، آئی کے ایم ٹی کی مفت کوچنگ

23 Jan 2019 18:22

آخوند ابراہیم نے اپنے دورہ کے دوران کوچنگ سینٹروں کی فعالیت کا جائزہ لیکر بچوں اور اساتید کی حوصلہ افزائی کی۔


اسلام ٹائمز۔ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے رہنما آخوند ابراہیم نے شدید برفباری کے باوجود کوکشو گاؤں کا اچانک دورہ کیا، جہاں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی طرف سے سردیوں کے موسم میں غریب طالب علموں کے لئے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آخوند ابراہیم نے اپنے دورہ کے دوران کوچنگ سینٹروں کی فعالیت کا جائزہ لیکر بچوں اور اساتید کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں کی پیشرفت کا جائزہ لیکر آخوند ابراہیم نے اساتید کو چند ایک ہدایات بھی دیں۔ اس دوران گاؤں کے ذمہ داروں نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی اس پہل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ آخوند ابراہیم کے علاوہ اس ٹیم میں پروفیسر ممتاز گوما کرگل، محمد کاظم اقچمل اور خادم حسین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 773723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/773723/1/کرگل-کشمیر-ا-ئی-کے-ایم-ٹی-کی-مفت-کوچنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org