QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

29 Jan 2019 23:32

شہید اہلکار محمد کامران ولد محمد اقبال کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید اہلکار کے ورثاء، سٹیشن کمانڈر عمران سرتاج راؤ، آر پی او دار علی خان خٹک، ڈی پی او محمد اقبال سمیت دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت پہ افسران بالا نے پھول چڑھائے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج صبح ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہید اہلکار محمد کامران ولد محمد اقبال کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید اہلکار کے ورثاء، سٹیشن کمانڈر عمران سرتاج راؤ، آر پی او دار علی خان خٹک، ڈی پی او محمد اقبال سمیت دیگر اعلٰی افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت پہ افسران بالا نے پھول چڑھائے۔ پولیس لائن ڈیرہ سے شہید کا جسد خاکی گھر منتقل کیا گیا جبکہ عید گاہ کلاں میں رات 8 بجے نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی۔ 


خبر کا کوڈ: 775066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/775066/1/ڈی-ا-ئی-خان-شہید-اہلکار-کی-نماز-جنازہ-پولیس-لائن-میں-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org