QR CodeQR Code

بھارت، جشن دھہ فجر

8 Feb 2019 20:27

بھارتی شہر حیدرآباد میں بھی اس مناسبت پر ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ دھہ فجر کے اس جشن میں جمہوری اسلامی ایران کے سابق اسمبلی اسپیکر غلام علی حداد عادل بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کے چالیس سال مکمل ہونے پر بھارت اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر جشن دھہ فجر کا اہتمام کیا گیا۔ انقلاب اسلامی ایران کے چالیس سال مکمل ہونے پر اترپردیش میں جامعہ المنتظر کے صدر العلماء ہال میں جامعہ کے مدیر مولانا سید قرۃ العین مجتبی کی صدارت میں ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ میں جامعہ کے اساتید کے علاوہ طلاب نے موضوع کی مناسبت پر تقاریر کیں۔ ادھر بھارتی شہر حیدرآباد میں بھی اس مناسبت پر ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ دھہ فجر کے اس جشن میں جمہوری اسلامی ایران کے سابق اسمبلی اسپیکر غلام علی حداد عادل بھی شریک تھے۔ درایں اثنا ایام دھہ فجر کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام خطہ لداخ میں ادارے کے تمام مکاتب میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ ادھر یچھگام بڈگام میں بھی دھہ فجر کو لیکر ایک محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 776766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/776766/1/بھارت-جشن-دھہ-فجر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org