QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، پولیس پہ دہشتگردوں کا ایک اور حملہ

13 Feb 2019 13:50

شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سٹیشن کمانڈر، وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان اور اعلیٰ افسران سمیت مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پہ دہشتگردوں نے دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پہ شہید ہو گئے جبکہ ایس ایچ او سمیت دو راہ گیر شدید زخمی ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریش شروع کر دیا ہے۔ شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی، جس میں سٹیشن کمانڈر، وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان اور اعلیٰ افسران سمیت مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید اہلکاروں کی میتیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 777748

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/777748/1/ڈی-ا-ئی-خان-پولیس-پہ-دہشتگردوں-کا-ایک-اور-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org