QR CodeQR Code

جھنگ، جماعت اسلامی کا ورکرز کنونشن

18 Feb 2019 09:48

امیر جماعت اسلامی نے جھنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی دنیا کا قیام چاہتا ہوں جو غربت، بے روز گاری، مہنگائی جیسے مسائل سے پاک ہو اور ریاست مظلوموں کی وکالت کرے، جہاں لوگ اپنے بچوں اور گردوں کو فروخت نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جھنگ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایسی دنیا کا قیام چاہتا ہوں جو غربت،  بے روز گاری، مہنگائی جیسے مسائل سے پاک ہو اور ریاست مظلوموں کی وکالت کرے، جہاں لوگ اپنے بچوں اور گردوں کو فروخت نہ کریں، ہر جوان کو روزگار ملنے تک بے روزگاری الاؤنس ملے۔ عید گاہ گراؤنڈ نزد ماڈل بازار گوجرہ روڈ جھنگ منعقد ہونیوالے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میں آپ میں سے ہوں جاگیردار گھرانے سے نہیں ہوں، آپ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی حکومت کو باربار دیکھا، اب چھ ماہ سے تمام پارٹیوں کے مجموعے پی ٹی آئی کی حکومت کو دیکھ رہے ہیں، چھ مہینے گزر گئے مجھے بتائیں اسمبلیوں اور سینیٹ پر اربوں روپیہ خرچ ہوا، لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی قانون بنا یا گیا؟ انہو ں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو سب سے پہلے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 778596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/778596/1/جھنگ-جماعت-اسلامی-کا-ورکرز-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org