QR CodeQR Code

لاہور، یوم فاطمہ، یوم تعظیم مادر

26 Feb 2019 21:16

لاہور یوم فاطمہ کی مناسبت سے تقریب سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خواتین سیرت فاطمہ پر عمل کرکے اسلامی معاشرے کی تشکیل کر سکتی ہیں، اسلام نے عورت کو حقوق دے کر تحفظ دیا ہے، مغرب کی تقلید میں خود کو ضائع نہ کریں۔ سیدہ فاطمہ الزہرا پوری دنیا کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں، مغربی تہذیب شیطانی ہے، جس نے مقامی تہذیب کو تباہ کر دیا، جبکہ اسلامی تہذیب کو ہم نے تقدس کا رنگ دیا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ خواتین تہذیب کو بناتی ہیں، سیرت فاطمة الزہراء سلام اللہ علیہا پر عمل کرکے خواتین مغربی تہذیب کے سامنے دیوار بن جائیں تاکہ ظہور امام مہدی علیہ السلام کیلئے پاکستان میں زمین ہموار کی جا سکے، شادی کو دین اسلام نے آسان بنایا مگر ہندی تہذیب نے بیٹی کی پیدائش کو باپ کیلئے بوجھ بنا دیا ہے، امامت اور مہدویت مسلمات اہلسنت میں سے ہے، نظام ولایت کے نفاذ میں سنی رکاوٹ نہیں خود بے عمل شیعہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاتون جنت حضرت فاطمتہ الزہرا ؑ کے یوم ولادت اور جامعہ ام الکتاب کے چھٹے یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر اسلامی تہذیب کی تشکیل میں خواتین کے کردار کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس سے پرنسپل جامعہ ام الکتاب خانم طیبہ نقوی،جماعت اسلامی کی رہنما ربیعہ طارق، تحریک منہاج القرآن کی رہنما فرح ناز، جمعیت علما پاکستان نیازی کی رہنما فائزہ نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن(طالبات) کی سابق مرکزی صدر روبینہ گیلانی، جمعیت علما اہلحدیث خواتین کی مرکزی صدر ہانیہ بخاری، قرآن و اہلبیت اکیڈمی کی رہنما سکینہ مہدوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 780260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/780260/1/لاہور-یوم-فاطمہ-تعظیم-مادر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org