QR CodeQR Code

پاک بھارت کشیدگی، جامعہ روحانیت کی دعائیہ محفل

28 Feb 2019 01:27

جامعہ روحانیت بلتستان کے سربراہ سید احمد نے کہا ہے کہ بھارت اپنی آبادی کی کثرت کو دیکھ کر زعم باطل میں نہ رہے کیونکہ ہمارا ہر جوان ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی جنگی جنون اور ملک عزیز پاکستان پر حملے کے خلاف ایران کے شہر قم میں جامعہ روحانیت بلتستان کے زیراہتمام احتجاجی اور دعائیہ پروگرام کا انعقاد ہوا۔ اس پروگرام میں علماء اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دعائیہ پروگرام کے بعد مجلس جامعہ روحانیت بلتستان کے ترجمان حجت الاسلام سید محمد علی شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ بھارت اپنی آبادی کی کثرت کو دیکھ کر زعم باطل میں نہ رہے کیونکہ ہمارا ہر جوان ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔ ہمارا ایک جوان ان کے ہزار افراد کو شکست دینے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط اور متحد ہے، بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا ہر شہری ملکی دفاع کو اپنا شرعی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ ہم پاک فوج کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آخر میں صدر جامعہ روحانیت بلتستان نے ملکی سالمیت پاک فوج کی سربلندی اور دشمن کی شکست کی دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام کیا۔


خبر کا کوڈ: 780478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/780478/1/پاک-بھارت-کشیدگی-جامعہ-روحانیت-کی-دعائیہ-محفل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org