QR CodeQR Code

اٹک، نہج البلاغہ کانفرنس

28 Mar 2019 10:48

کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے تقویٰ در نہج البلاغہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے تقویٰ کو اخلاقیات کا سردار کہا ہے، تقویٰ، تربیت انسان سازی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ جعفریہ جنڈ ضلع اٹک میں نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے تقویٰ در نہج البلاغہ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام نے تقویٰ کو اخلاقیات کا سردار کہا ہے، تقویٰ، تربیت انسان سازی اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ موجودہ حالات میں تربیت کے فقدان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا دور ہے، مگر بے تربیتی اور بد تربیتی زیادہ ہو رہی ہے۔ کانفرنس سے امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ علامہ افتخار حسین نقوی، مولانا انیس بلوچ سمیت علماء نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 785571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/785571/1/اٹک-نہج-البلاغہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org