QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ علماء کونسل کا یوم احتجاج

19 Apr 2019 20:38

علماء نے اپنے خطابات میں کہا کہ یہ آپریشن صرف بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے علیحدگی پسند عناصر کیخلاف ہی نہیں، بلکہ تکفیری دہشتگردوں کیخلاف بھی کیا جائے، خاص طور پر کوئٹہ کا ایک بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد جو چند دن پہلے رہا ہو کر آیا ہے، اس کی دہشتگردی کے نیٹ ورک کو کیوں نہیں توڑا گیا؟۔ جو کھلے عام شیعہ کو قتل کرنے کی تقریریں کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی اور صدر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی اپیل پر ہزار گنجی کوئٹہ اور کوسٹل ہائی وے پر ہونیوالی دہشتگردی کے واقعات کیخلاف جمعتہ المبارک کو یوم احتجاج کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے نماز جمعہ کے بعد احتجاجی جلوس نکالے گئے اور مظاہرے کئے گئے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرام نے دونوں واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اداروں پر زور دیا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سوات اور وزیرستان جیسا آپریشن افواج پاکستان پوری تیاری کیساتھ بلوچستان میں بھی کریں۔


خبر کا کوڈ: 789532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/789532/1/لاہور-شیعہ-علماء-کونسل-کا-یوم-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org