مرکزی صدر آئی ایس او کا علامہ راجہ ناصر عباس کے اعزاز میں عشائیہ
21 Apr 2019 20:18
آئی ایس او پاکستان مرکزی سیکریٹریٹ میں دیئے گئے عشائیے میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ خالق اسدی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال کامرانی بھی موجود تھے۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعزاز میں عشایئہ کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس او پاکستان مرکزی سیکریٹریٹ میں دیئے گئے عشائیے میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ خالق اسدی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقبال کامرانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس کو آئی ایس او کے مرکزی آفس آنے پر پھولوں سے انکا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر ڈاکٹر علی رضا، اڈیٹر العارف ارشاد ناصر اور مرکزی ترجمان آئی ایس او بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 789833