QR CodeQR Code

ملتان، "وحدت اسلامی کانفرنس'' کی دعوتی مہم

26 Apr 2019 20:52

کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل اپنی ٹیم کیساتھ مسلسل دعوت دے رہے ہیں، کانفرنس سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ایم این اے ملک عامر ڈوگر، سینیٹر رانا محمودالحسن اور دیگر رہنما خطاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ ''جانثاران امام عصر'' صوبائی کنونشن کے موقع پر دوسرے روز ''وحدت اسلامی کانفرنس'' کا اہتمام کیا گیا ہے، جس سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے، ان کے علاوہ کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، ممبر قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر حاجی جاوید اختر انصاری، مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر رانا محمود الحسن، جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون، انجمن تحفظ عزاداری جنوبی پنجاب کے صدر شفقت حسنین بھٹہ، دربار شاہ شمس تبریز کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی، سنی اتحاد کونسل کے رہنما قاری محمد افضل قادری، علامہ قاضی شبیر حسین علوی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے دعوتی مہم جاری ہے۔ اسی حوالے سے خصوصی رپورٹ حاضر خدمت ہے۔ادارہ


خبر کا کوڈ: 790806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/790806/1/ملتان-وحدت-اسلامی-کانفرنس-کی-دعوتی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org