QR CodeQR Code

جھنگ، لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج

3 May 2019 18:45

ریلی سے ڈسٹرکٹ بار کونسل جھنگ کے نائب صدر نصرت بخاری نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا شیعہ اسیران کو رہا کیا جائے اور لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شیعہ اسیران کی رہائی اور لاپتہ کیے گئے شیعہ افراد کے خانوادگان کی طرف سے ہونیوالے احتجاج کی تائید اور انکے یساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ اور آئی ایس او جھنگ کے زیراہتمام اسلامیہ ہائی اسکول سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے ڈسٹرکٹ بار کونسل جھنگ کے نائب صدر نصرت بخاری نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا شیعہ اسیران کو رہا کیا جائے اور لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 792021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792021/1/جھنگ-لاپتہ-شیعہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org