QR CodeQR Code

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کا دھرنا، علامہ ناصر عباس جعفری کی شرکت

5 May 2019 03:58

کراچی میں صدر مملکت کی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنے میں لاپتہ افراد کے خانوادوں سے ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر لاپتہ شیعہ عزاداروں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کی جانب سے محمد علی سوسائٹی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ پر جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور خانوادہ اسیران ملت جعفریہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، اسد عباس نقوی، سید علی حسین نقوی، آصف رضا ایڈوکیٹ، علامہ مبشر حسن، میر تقی ظفر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے خانوادہ اسیران ملت کے عزم و ولولے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ خود کو تنہا نہ سمجھیں، اندرون و بیرون ملک پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کی استقامت ملت کیلئے باعث حوصلہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 792308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/792308/1/شیعہ-لاپتہ-افراد-کے-اہلخانہ-کا-دھرنا-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org