QR CodeQR Code

اسلام آباد، مردہ باد امریکہ ریلی

16 May 2019 22:19

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ہر ظلم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ کشمیر، یمن میں آل سعود اور بھارتی جارحیت پر مسلم دنیا کو بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے، تاکہ مظلوموں کی داد رسی ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں امامیہ طلبہ سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے کے دوران اسلام آباد کی فضا مردہ باد امریکہ و مردہ باد اسرائیل کی صداؤں سے گونج اٹهی، احتجاجی مظاہرے میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم بهی جلائے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم مردہ باد امریکہ یعنی امریکی سامراج کے خلاف صدائے احتجاج، دنیا کے تمام محروموں کا ساتھ دینا، فلسطینی کاز کو فلسطینیوں کی آراء کے مطابق حل کرنے کا نعرہ اور ظالم طاقتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا دن ہے، آئی ایس او پاکستان نے ہمیشہ ہر ظلم کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ کشمیر، یمن میں آل سعود اور بھارتی جارحیت پر مسلم دنیا کو بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے تاکہ مظلوموں کی داد رسی ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 794679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/794679/1/اسلام-ا-باد-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org